امریکی شہری نے منہ پر تھپڑ مارنے کیلئے خاتون کو ملازمت پر رکھ لیا

Nov 13, 2021 | 21:59:PM
امریکی شہری تھپڑ
کیپشن: امریکی شہری نے منہ پر تھپڑ مارنے کیلئے خاتون کو ملازمت پر رکھ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت سے تعلق رکھنے والے امریکی شخص نے اپنے منہ پر تھپر مارنے کیلئےایک خاتون کو ملازمت پر رکھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت  سے تعلق رکھنے والے منیش سیٹھی نے ایک خاتون کو ملازمت پر رکھا ہے جس کا م صرف یہ ہے کہ جب بھی وہ فیس بک کھولے تو خاتون اس کے منہ پر تھپڑ دے مارے ۔منیش کلارا نامی خاتون کو 8 امریکی ڈالر  فی گھنٹہ کے حساب سے تنخواہ دیتے ہیں۔سان فرانسسکو کے  کمپیوٹر پروگرامر منیش سیٹھی  کا یہ عجیب و غریب تجربہ سوشل میڈیا پر خوب چرچے میں ہے ۔منیش سیٹھی نے اپنی سوشل میڈیا کی لت کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے ۔

منیش سیٹھی  ہفتے میں تقریباً 30 گھنٹے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر گزارتے  تھے جو ان کے مطابق تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کررہی تھی۔

کلارا کی خدمات حاصل کرنے کے بعد سیٹھی نے بتایا کہ اس کی تخلیقی صلاحیت میں 98 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کے روز دلہن نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر دلہا بھی پریشان ہو جائیگا، ویڈیو وائرل