بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے میں کرنل سمیت 6 افراد ہلاک

Nov 13, 2021 | 21:53:PM
بھارتی ریاست منی پور، آسام رائفلز، کمانڈنگ افسر
کیپشن: انڈین آرمی کے کمانڈنگ افسر کی اہلیہ کیساتھ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست منی پور میں آسام رائفلز کے کمانڈنگ افسر گاڑی پر حملے میں اہلیہ بیٹے اور 3 فوجی اہلکاروں سمیت ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں آسام رائفلز یونٹ کے کمانڈنگ افسر اہل خانہ سمیت اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ اچانک گھات لگائے مسلح افراد نے قافلے پر حملہ کردیا۔ہلاک ہونے والوں میں کمانڈنگ افسر ، ان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت 3 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں علیحدگی پسند عسکری جماعت پیپلز لبریشن آرمی ایسے حملوں میں ملوث رہی ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ کمانڈنگ افسر اہل خانہ سمیت اپنی گاڑی میں جارہے تھے جب کہ ان کی حفاظت کے لیے ایک فوجی گاڑی بھی ہمراہ تھی جن میں 3 سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔
واضح رہے کہ بھارت کی شمالی ریاستوں میں کئی علیحدگی پسند عسکری جماعتیں متحرک ہیں جن کے ساتھ سیکیورٹی اداروں کی جھڑپیں معمول کی بات ہیں اور مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سموگ کی وجہ ایک ہفتے کیلئے سرکاری سکول اور دفاتر بند کرنے کا اعلان