رانی مکھرجی  کا ٹماٹر کا بھاؤپوچھنے پر  دلچسپ جواب

Nov 13, 2021 | 19:21:PM
رانی مکھرجی ، فلم
کیپشن: رانی مکھرجی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)رانی مکھرجی اپنی نئی فلم کی تشہیر کیلئے  ایک شو میں پہنچیں توانہیں  میزبان کے شرارتی سوالوں کا سامنا کرنا پڑا ۔شو کے میزبان کپل شرما نے رانی مکھرجی  اور سیف علی خان سے کئی شرارتی سوالات کئے ایک ایسا سوال کپل نے رانی سے پوچھ لیا کپل نے سوال پوچھا آپ فلم میں  ایک متوسط ​​طبقے کی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ آپ کے کردار کو ذہن میں رکھتے ہوئے سٹوڈیو میں موجود چند گھریلو خواتین نے آپ سے سوال پوچھے ہیں ۔۔ایک خاتون کا سوال تھا کہ  رانی سے پوچھنا ٹماٹر کے بھاؤ آج کل کیا ہیں۔۔جس پر رانی مکھرجی نے کہا  ٹماٹر کا بھاؤ کا تو مجھے نہیں پتا ۔۔اس کے بعد کپل نے مذاق میں کہا، ’’آپ اتنی بڑی ہیروئن ہیں، ٹماٹروں کو کیوں اہمیت دیں گی؟

ویڈیو کے ایک اور حصے میں، کپل نے سیف سے پوچھا کہ جب وہ کسی فلم کی شوٹنگ نہیں کر رہے ہیں تو وہ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں۔انہوں نے جواب دیا "میں اپنے عمومی علم کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہوں، میں کھڑکی سے باہر دیکھتا ہوں کہ جے سی بی مشین کس طرح سڑک کو کھود رہی ہے۔

واضح رہے کہ رانی مکھرجی، سیف علی خان، سدھانت چترویدی اور شروری واگھ اپنی آنیوالی فلم بنٹی اور ببلی 2 کی تشہیر کے لیے کپل شرماشو میں شریک ہیں 

یہ بھی پڑھیں:بچوں سےجنسی زیادتی۔۔یورپ نمبر ون۔۔رواں سال آن لائن کیسز کی تعداد 10 لاکھ