وزیراعظم  کا  اپیکس کمیٹی کا اجلاس  ہر ماہ بلانے کا حکم

Nov 13, 2021 | 14:22:PM
بلوچستان پراجیکٹس
کیپشن: وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیراعظم  عمران خان نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ بلانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج پر پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتاری اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔عمران خان نے 200 ارب کے منصوبوں اور تربت ائیرپورٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران اپیکس کمیٹی کا صرف ایک اجلاس منعقد ہوا، بلوچستان وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، ملک میں مقامی طور پر پیدا ہونے والی گیس کا 40 فیصد بلوچستان سے حاصل ہوتا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے ہر ماہ اجلاس کی صدارت کرونگا، بلوچستان میں بکھری ہوئی آبادی کے باعث مسائل ملک کے دیگر حصوں سے مختلف ہیں، بلوچستان کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے حل تلاش کرنا ہوں گے۔ وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی، وزارت توانائی، وزارت سمندری امور اور حکومت بلوچستان کو پیکج پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:متنازعہ بیان پر بھارتی اداکارہ مشکل میں پھنس گئیں