پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے مذاکرات کا مثبت نتیجہ نکلے گا،افغان عبوری وزیر خارجہ

Nov 13, 2021 | 11:11:AM
افغان عبوری وزیر خارجہ،انٹرویو،ٹی ٹی پی،مذاکرات
کیپشن: افغان عبوری وزیر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ امارات اسلامی کا کوئی فرد نہیں بلکہ بطور پالیسی پوری امارات اسلامی حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے مابین ثالثی کر رہی ہے، یقین ہے کہ مذاکرات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کا کردار ثالث کا ہے اس لیےکسی فریق کی طرف جھکاؤ ظاہر کرنا مناسب نہیں ہے۔خطے میں کسی قوت کو اجازت نہیں کہ لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف ابھارے۔

یا د رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رضوان کا علاج کرنے والے انڈین ڈاکٹر نے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا