پشاور میں  ایک دن میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

May 13, 2026 | 12:13:PM
پشاور میں  ایک دن میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور میں  ایک دن میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے،مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 300 روپے بڑھ گئی۔

 آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 2300 روپے سے بڑھ کر 2600 روپے کا ہوگیا ہے۔

فائن آٹے کی قیمت میں بھی 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 2700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے گندم کی سپلائی پر پابندی کے باعث مارکیٹ میں قلت پیدا ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،راول ڈیم کے تحفظ کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا فیصلہ

ایسوسی ایشن کے مطابق اگر صورتحال برقرار رہی تو اسٹاک میں مزید کمی کے باعث آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

شہریوں نے قیمتوں میں اچانک اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔