تہران میں4.6شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں، ادارے الرٹ

May 13, 2026 | 11:30:AM
 تہران میں4.6شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں، ادارے الرٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایران کے دارالحکومت تہران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گذشتہ روز تہران اور صوبہ مازندران کے سرحدی علاقے میں محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ بعض ایرانی میڈیا رپورٹس میں گہرائی 8 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے ملک کے زلزلہ پیما مرکز کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا طاقتور ترین صدر اپنی استانی کے سامنے شاگرد بن گیا،پیوٹن کا جذباتی انداز، ویڈیو وائرل

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق زلزلہ تہران اور مازندران کے سرحدی علاقے میں آیا، حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ امدادی اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

زلزلے کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، حکام کے مطابق اب تک کسی عمارت کو بڑے نقصان یا شہریوں کے زخمی ہونے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔