جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

May 13, 2025 | 15:25:PM
جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے  استعفیٰ دیدیا۔

جنید اکبر نے اپنا استعفا پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے حوالے کر دیا،پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے والے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ جمع کروایا۔

جنید اکبر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات بھی کی جس میں پی اے سی کے عہدے سے استعفے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جنید اکبر کے حوالے سے بانی کے حکم پر عملدرآمد ہو گا۔

بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی، یہ تحریری حکم علیمہ خان کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچایا گیا تھا۔