کراچی :شہریوں نے ڈاکو کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا،ایک ملزم فرار

May 13, 2024 | 11:37:AM
روز روز کی وارداتوں سے تنگ آئے شہریوں نے کراچی کے  علاقے کورنگی سیکٹر 10 میں  ایک ڈاکو کی خوب  درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم کا 1  ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم)روز روز کی وارداتوں سے تنگ آئے شہریوں نے کراچی کے  علاقے کورنگی سیکٹر 10 میں  ایک ڈاکو کی خوب  درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ملزم کا 1  ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔  

تفصیلات کے مطابق یہ وقعہ  باغ کورنگی سیکٹر 10 کی عوامی کالونی میں پیش آیا جہاں  شہریوں نے ڈکیت کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، دو ملزمان نے مزدوروں سے موبائل فون چھینا جس پر  مزدور نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔ شہریوں نے ڈاکو کو مار مار کر لہو لہان کردیا۔

مزید پڑھیں:  پولیس نے اغوا ہونے والے خواجہ سراؤں کو بازیاب کرالیا
 پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی، مشتعل افراد نے تشدد کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے ۔