15 مئی سے تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان

May 13, 2023 | 23:07:PM
15 مئی سے تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پر تشدد مظاہرے اور احتجاج سے ملک میں بننے والی بد امنی کے باعث بند کیے جانے والے تعلیمی ادارے آہستہ آہستہ کھلنے شرو ع ہو گئےہیں ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں 15 مئی 2023 سے تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کردیا  ہے،محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا  ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری و نجی کالج و یونیورسٹیاں پیر سے  معمول کے مطابق کھلیں گی۔