گرمی دانوں سے نجات کےآسان گھریلوٹوٹکے

May 13, 2022 | 16:02:PM
گرمی دانے ، فائل فوٹو
کیپشن: گرمی دانے ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)موسم گرما میں جہاں شدید گرمی کا سامنا ہوتا ہے وہیں گرمی دانے بھی کسی مصیبت سے کم نہیں ہوتے۔
تفصیلات کے مطابق گرمی کے موسم میں عام طور پر بچوں بڑوں اکثر لوگوں کو گرمیوں میں باریک باریک دانے نکل آتے ہیں جنہیں گرمی دانے کہا جاتا ہے ، شدید گرمی میں گرمی دانےایک انتہائی تکلیف دہ  صورتحال ہے جس کے ساتھ کچن میں کام کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے ۔

گرمی دانے جلد کے بند مساموں کی وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ وہاں سے پسینہ خارج نہیں ہوپاتااس کے علاوہ دانوں کی وجہ گرم اور مرطوب آب و ہوا، موٹے کپڑے  بھی ہوسکتے ہیں۔

گرمی دانوں سے آرام کے  کچھ آسان طریقے 

ایک کھیرا لیں اور اس کو کاٹ کر ٹکڑے کر کے اسے پیس کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور یہ پیسٹ 5 سے 10 منٹ کے لیے متاثرہ جگہ پر لگالیں اس عمل کو 2 سے 3 دفعہ کیا جا سکتا ہے۔کھیرے میں ٹینن اور فلیوانوائڈز شامل ہوتے ہیں جو کہ اینالجیسک اور سوزش کے خلاف کام کرنے کی خاصیت رکھتے ہیں اور یہ خصوصیت بچوں میں گرمی دانوں کو پرسکون کرنے میں مدد دیتی ہے۔

 اس کے علاوہ ملتانی مٹی گرمی دانوں کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے، آدھا کھانے کا چمچ ملتانی مٹی میں پانی ملا کر پیسٹ بنالیں، 10 منٹ کے لیے اسے تمام متاثرہ جگہوں پر لگائیں پھر پانی سے دھو لیں۔

پانی میں میٹھا سوڈا ڈال کر اسے حل کر لیں ، ایک صاف کپڑا لے کر اس پانی میں بھگو کر گرمی دانوں پر  لگانے سے آرام ملے گا۔

 ایلو ویرا جیل پانچ سے دس گرمی دانوں والی جگہ پرلگائیں اور تھوڑی دیر بعد اسے پانی سے دھو لیں،یہ روزانہ دن میں ایک بار کیا جاسکتا ہے۔

نیم کے تازہ پتے پیس کر گرمی دانوں پر لگانا انتہائی اکسیر ہے ۔یہ گرمی دانوں کو ختم کرنے میں بہت اکثیر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:    پنجاب میں نیا بحران، سرکاری گاڑیوں کا پہیہ رُک گیا