آرمی چیف کا کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید کی نماز ادا کی

May 13, 2021 | 14:34:PM
آرمی چیف کا کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید کی نماز ادا کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا جس کے دوران عید کی نماز وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ ادا کی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے فرنٹ لائن پر تعینات پاک فوج کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کی اور ان سے خطاب بھی کیا۔

آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کے عزم و حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا ، انہوں نے پاکستان کے امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

 سپہ سالار نے سول انتظامیہ کو کوویڈ 19کے خاتمے کے لیے تعاون کی بھی تعریف کی، آرمی چیف نے وبا کے خاتمے کے لیے ہر ممکن احتیاط کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی اور بہتری پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔