’’نورا فتحی‘‘ کی ترکی کے مشہور زمانہ شیف کیساتھ کھانا بنانے کی ویڈیو وائرل

May 13, 2021 | 13:49:PM
’’نورا فتحی‘‘ کی ترکی کے مشہور زمانہ شیف کیساتھ کھانا بنانے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارت کی معروف ڈانسر  نورا فتحی کی ترک کے نامور شیف براق اوزدمیر  کے ہمراہ کھانا بنانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تمام ریکاڈ توڑ دئیے۔ 

بالی ووڈ  کی مشہور ڈانسر کینیڈین نژاد نورا فتحی کی  ترکی  کے ہردلعزیز شیف ’’براق‘‘ کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیف ’’براق ‘‘ کھانا بناتے ہوئے آگ سے بھی کھیل رہے ہیں جسے دیکھ کر نورا فتحی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ  جاتی ہیں۔لیکن پھر نورا فتحی بھی ہمت دکھاتے ہوئے براق کی طرح کھانا بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

یاد رہے کہ براق اپنے کھانا بنانے کے منفرد اسٹائل کی وجہ سے ترکی سمیت یورپ اور پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں۔براق کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ ان کی خوش مزاجی ہے۔ کھانے پکاتے ہوئے بھی ان کی چہرے کی مسکان برقرار رہتی ہے۔ ترکی آنے والے سیاح ان کی ریسٹورانٹ میں کھانا کھانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مشہور زمانہ ترک شیف براق اوزدمیر پاکستان آئے تھے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک ویڈیو شئیر  کرکے پاکستان آنے کی اعلان کیا تھا۔

https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-05-13/news-1620895746-8896.mp4

API Response: No news found against this URL: https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-05-13/news-1620895746-8896.mp4