اسلام آباد:   پتنگ کی ڈور پھرنے سے باپ بیٹا زخمی 

Mar 13, 2024 | 14:45:PM
اسلام آباد میں پولیس کی تمام کوششوں کے باوجود گڈی اور ڈور کی فروخت نہ رک سکی۔ پتنگ بازی کے دوران گردن پر ڈور پھرنے سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) اسلام آباد میں پولیس کی تمام کوششوں کے باوجود گڈی اور ڈور کی فروخت نہ رک سکی۔ پتنگ بازی کے دوران گردن پر ڈور پھرنے سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جی سیون ون میں باپ بیٹے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی، ڈور پھرنے سے شہری کی گردن پر گہرا زخم آگیا۔ 

مزید پڑھیں: معمولی خدمات پر پاکستان سول ایوارڈ دینے پر پابندی عائد

متاثرہ شہری محمد عدنان نے پتنگ باز نصیر مسیح اور عامر کے خلاف  تھانہ  آب پارہ میں درخواست دے دی۔

یاد رہے کہ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا، پولیس کی جانب سے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔