گاڑی کی چھت پر فوٹوشوٹ کروانا دُلہے کو مہنگا پڑگیا

Mar 13, 2024 | 12:45:PM
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے انکت نامی ایک دلہے نے اپنی بارات کو یاد گار بنانے کیلئے منفرد طریقہ اپنایا جو دلہے کو کافی مہنگا پڑگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے انکت نامی ایک دلہے نے اپنی بارات کو یاد گار بنانے کیلئے منفرد طریقہ اپنایا جو دلہے کو کافی مہنگا پڑگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  دلہا اپنی بارات میں گاڑی کے اوپر کھڑا تھا اور بارات ہائی وے سے گزررہی تھی۔ڈرون سے بارات کا فوٹو شوٹ بھی جاری تھا لیکن اسی دوران بارات کے رنگ میں بھنگ ڈل گیا۔

مزید پڑھیں: افطاردعوت کی تصاویر شیئر کرنے پر جنت مرزا تنقید کی زد میں آگئیں

ہائی وے پولیس کی جانب سے دلہے کو قانون کی خلاف ورزی پر روکا گیا اور گاڑی کو ضبط کرتے ہوئے دلہے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔