مائیکرونیشن۔۔امریکی نے نیا ملک بنانے کےلئے جزیرہ خرید لیا

Mar 13, 2022 | 23:14:PM
مائیکرونیشن۔امریکی۔ نیا ملک جزیرہ ۔کافی کائے۔شہریت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) امریکی شخص مارشل مائر نے کریبیئن سمندر میں ایک جزیرہ خریدا ہے اور اب وہ اس میں تین سو لوگوں کو شہریت دینے کے ساتھ درجنوں افراد سے سرمایہ کاری کرواچکے ہیں۔صرف اسی پر بس نہیں بلکہ اب وہ ایک جزیرے پرنیا خود ملک بنانا چاہتے ہیں جس کی اپنی حکومت، کرنسی، پرچم اور قومی ترانہ بھی ہوگا۔
 مائرنے لیٹس بائے این آئی لینڈ نامی کمپنی بھی بنائی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لگ بھگ ڈھائی لاکھ ڈالر جمع کرنے کے بعد مائیکل مائر نے سوا ایکڑ کا چھوٹا سا جزیرہ خرید کر اسے کافی کائے کا نام دیا گیا ہے جہاں کوئی انسان موجود نہیں اور وہ بیلز شہر سے 15 منٹ کشتی سے مسافت پر واقع ہے۔ کافی کائے کی وجہ یہ ہے کہ یہ جزیرہ اوپر سے دیکھنے پر کافی کے بیج جیسا دکھائی دیتا ہے۔ یہ خود بھی مختصر ہے اور اس کا ساحل بھی بہت ہی چھوٹا ہے۔مائر نے جزیرے کے شیئر رکھے ہیں اور اس کے لئے 3250 ڈالر کی رقم رکھی ہے۔ اب تک 100 شیئر فروخت ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی افراد کو سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے۔ مائیکل نے فلپائن، انڈونیشیا اور دیگر خطوں میں چھوٹے جزائر کی فہرست نکالی ہے لیکن لوگوں نے کافی کائے پسند کیا اوررقم دی۔ان کا منصوبہ ہے کہ اس طرح چھوٹے جزائر پر خردملک یا مائیکرونیشن بن سکتی ہیں۔ یوں دنیا بھر میں چھوٹے جزائر پر آزاد اور خودمختار ممالک بھی بنائے جاسکتے ہیں۔ اس کی بہترین مثال پرنسپیلیٹی آف سی لینڈ ہے جو برطانوی ساحلوں سے دوسری جنگ عظیم میں لڑائی کا ایک مرکز بنا اور 1967 میں اس نے آزاد ملک کا درجہ حاصل کیا تھا۔مارشل کے مطابق کووڈ تناظر اور عالمی تنازعوں کے اس دور میں مائیکرونیشن کا رحجان بھی بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ عمران اکثریت کھو بیٹھا ۔ اسٹیبلشمنٹ اس کا کوئی حکم ماننے کی پابند نہیں۔مولانا فضل الرحمان