پی ٹی آئی میں شمولیت بڑی غلطی ، ڈاکٹر اسرار شاہ بھی پیپلزپارٹی میں لوٹ آئے

Mar 13, 2022 | 23:00:PM
تحریک انصاف، رہنما، ڈاکٹر اسرار شاہ، پیپلزپارٹی، شامل
کیپشن: ڈاکٹر اسرار شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی)پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی اسلام آباد کے مقامی رہنما ڈاکٹر اسرار شاہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر اسرار شاہ نے کہا کہ 2007 میں دہشتگردی کا شکار ہوکر معذور ہوا اس کے باوجود شہید بی بی نے پارٹی ٹکٹ دیا، عمران خان کے جھوٹے دعوﺅں سے ان کی طرف راغب ہوگیا تھا۔ڈاکٹر اسرار شاہ نے کہا کہ اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں اور اس پر شرمندگی ہے، اب اپنے گھر پیپلز پارٹی میں واپس آگیا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی کا بڑا دل ہے، انہوں نے کھلے دل سے خوش آمدید کہا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر اسرار شاہ پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر عمر اکمل کو بڑی خوشی مل گئی، میاں بیوی خوشی سے نہال