تحریک انصاف کو بڑا دھچکا،امتیاز صفدر وڑائچ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل 

Mar 13, 2022 | 19:59:PM
پاکستان تحریک انصاف، امتیاز صفدر وڑائچ، پیپلزپارٹی میں شامل
کیپشن: امتیاز صفدر وڑائچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وسطی پنجاب کے سینئر رہنما امتیاز صفدر وڑائچ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امتیاز صفدر وڑائچ نے کہاکہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت لگتی ہی نہیں تھی جو انہوں نے نعرہ لگایا تھا ایک بھی پورا نہیں ہوا،ان کا کہناتھا کہ سیاست میں ایسی چیزیں ہو رہی ہیں جو ملک کے خلاف ہیں، ابھی اور بہت سارے کے بھی پارٹی چھوڑ کر آئیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد امتیاز صفدر وڑائچ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاو¿س میں ملاقات کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امتیاز صفدر وڑائچ کو پی پی پی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد کیا کریگی؟ خورشیدشاہ نے سب کچھ بتا دیا