اپوزیشن وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد کیا کریگی؟ خورشیدشاہ نے سب کچھ بتا دیا

Mar 12, 2022 | 21:10:PM
خورشیدشاہ، وزیراعظم، تحریک عدم اعتماد، سپیکر، وزیراعلیٰ پنجاب،
کیپشن: خورشیدشاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشیدشاہ نے کہاہے کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے فوری بعد سپیکر اوروزیراعلیٰ پنجاب کی طرف جائیں گے ۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشیدشاہ نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن کے ارادے بتادیئے،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد آئے گی،مرکز کے بعد پہلے پنجاب پھر کے پی میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی،ان کا کہناتھا کہ صدر کی بھی باری آئے گی،چیئرمین سینیٹ کی کوشش ہے وہ اپنے ارکان کیساتھ اپوزیشن کو سپورٹ کریں ۔ انہوں نے کہا جس دن حکومت ڈی چوک میں جلسہ کریگی اپوزیشن بھی اسی دن اسی مقام پر جلسہ کرے گی،متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ ہم بھی اسی دن جلسہ کریں گے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارا جلسہ حکومت کے جلسہ سے دس گنا بڑا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ نہیں دوں گا، اگر؟ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا بڑا اعلان