ریچھ کا گھر میں گھس کر شہری پر حملہ؛ دل دہلا دینے والی ویڈیو

Mar 13, 2022 | 11:37:AM
ریچھ کا شہری پر حملہ، ویڈیوسوشل میٰڈا پ روائرل
کیپشن: ریچھ کا شہری پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)کرہ ارض پر متعدد ایسے جانور موجود ہیں جو انسانوں کو دیکھتے ہی اپنے دفاع کے لئے تیار ہوجاتے ہیں، سوشل میڈیا پر جنگلی جانور کی بےشمار ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جن میں وہ شکار کرتے اور خود ایک دوسرے پر حملہ آور ہوتے نظر آتے ہیں، ایک نئی ویڈیو  میں ایک ریچھ نے شہری کو اپنا نشانہ بنایا اور اس پر حملہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق کبھی کبھار پالتو جانوروں کو حد سے زیادہ تنگ کیا جائے تو ان کو پارہ ہائی ہوجاتاہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک کالے ریچھ نے شہری پر حملہ کردیا، ویڈیو میں نظرآنے والا ایشیائی کالا ریچھ  جس کو تبتی کالا ریچھ، ہمالیائی کالا ریچھ اور چاند ریچھ بھی کہا جاتا ہے، ایک درمیانہ قامت، تیز پنجوں اور کالے رنگ کا حامل ریچھ ہے، جس کی پہچان اس کے سینے پر سفید رنگ سے انگریزی حروف "V"جیسا نشان بنا ہوتا جو اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک شہری گھر میں موجود جس کے چہرے پر خوف کے تاثرات دکھائی دے رہے ہیں۔ایک کمرے کی کھلی  کھڑی سے کالےریچھ کی  انٹری ہوتی ہے جو اس آدمی پر دھاوا بول دیتا ہے ۔ ریچھ سےخود کو بچانے کے لئے وہ اس سے لڑتا ہے اور بلآخر ریچھ کو کمرے سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ جیسے ہی ریچھ باہر جاتا ہے تو شہری کمرے میں موجود لکڑی کا صوفہ فوراً ٹوٹی کھڑکی کے رکھ دیتا ہے تاکہ ریچھ دوبارہ اندر نہ آپائے۔