لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو طلب کر لیا

Mar 13, 2021 | 17:28:PM
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کیخلاف مقدمہ پروزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو طلب کرلیا،جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے شہباز گل کی طلبی کا حکم نامہ جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس ملک شہزاد احمد نے طاہر مبین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواستگزار کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ اور گلفام بٹ عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ شہباز گل نے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرایا ہے،شہباز گل نے جعلی دستاویزات تیار کرنے اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کرایا،شہباز گل کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شہباز گل کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کو خارج کرے،عدالت نے 15مارچ کومعاون خصوصی شہباز گل کو طلب کر لیا۔