مارکیٹیں بند ہوں گی یا نہیں؟ تاجروں نے اہم اعلان کردیا

Mar 13, 2021 | 17:06:PM
مارکیٹیں بند ہوں گی یا نہیں؟ تاجروں نے اہم اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تاجر برادری مارکیٹوں کی شام 6 بجے بندش کے معاملے پر نالاں، گلبرک مین مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی کا ہنگامی اجلاس ، گلبرک تاجروں نے مارکیٹیں بند کرنے کی بجائے حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مارکیٹوں کی شام 6 بجے بندش کا معاملہ پر تاجر برادری حکومتی فیصلے پر نالاں، گلبرک مین مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین آصف بٹ، نائب صدر سعیداحمد، نائب صدر ملک حیات، عتیق بیگ، اللہ دتہ، حاجی نواز سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ صدر گلبرک مین مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن یونس بیگ کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلہ سمجھ سے باہر ہے۔ مین مارکیٹ میں 1 ہزار سے زائد دوکانیں ہیں جہاں پر ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے تمام مدعا تاجروں پر ڈال رہی ہے۔ مارکیٹوں کا وقت کم کرنے سے زائد رش پیدا ہو گا۔ انتظامیہ مارکیٹوں کا دورہ کرے، جہاں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں اسی کو بند کرے۔ 
یاد رہے پنجاب حکومت نے مارکیٹس اور بازار مغرب تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دودھ، دہی کی دکانیں، میڈیکل سٹورز اور تندوروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ شادی ہالز اور مارکیز میں شادیاں کرنے پر 2 ہفتے کی پابندی ہوگی۔ مزارات اور سینما ہال بھی دو ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارکس شام 6 بجے بند کرنے جبکہ دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی اور 50 فیصد سٹاف گھر سے کام کرے گا۔ کورونا ٹیسٹوں کی 5 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں ان فیصلوں کا اطلاق اتوار سے ہوگا اور یہ پابندیاں اگلے دو ہفتے تک نافذ العمل رہیں گی۔ محکمہ پرائمری وسکینڈری ہیلتھ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔