ہیلی کاپٹر سے باراتیوں پر نوٹوں کی بارش،پھول بھی نچھاور

Mar 13, 2021 | 10:56:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)منڈی بہاؤالدین میں شادی کی انوکھی تقریب میں باراتیوں پر ہیلی کاپڑ سے نوٹ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

منڈی بہاؤالدین کے میرج ہال میں آئی بارات میں ہیلی کاپڑ کی انٹری نےفضا میں ہرطرف کرنسی نوٹوں کی بارش کردی۔مقامی شخص کی شادی کی خوشی میں بیرون ملک سے آئے اس کے بھائیوں نے باراتیوں پر کرنسی نوٹ اور پھول نچھاور کرنے کے لئے خاص طور پر ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا تھا۔ہیلی کاپڑ سےکافی دیر تک پھولوں کی پتیاں اور کرنسی نوٹ نچھاور کئے جاتے رہے جس سے فضا میں نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے۔