خواجہ سرائوں کیلئے بڑی خوشخبری

Mar 13, 2021 | 00:32:AM
خواجہ سرائوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے خواجہ سرائوں کیلئے بڑا اقدام، کاروبار کیلئے پیسہ بھی ملے گا اور ٹریننگ بھی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کا خواجہ سراوں کی بہبود اور قومی دھارے میں شرکت کے لئے اہم اقدام۔ خواجہ سراوں کو پنجاب حکومت کی ہنر مند سکیم میں شامل کیا جائے گا۔پنجاب سمال بزنس کے تعاون سے خواجہ سراوں کی مختلف کاروباری شعبوں میں ٹریننگ کی جائے گی۔ خواجہ سراﺅں سے انکی صلاحیتوں کے مطابق کام لیا جائے گا۔
 پنجاب حکومت نے پنجاب سمال بزنس انڈسٹری کو خواجہ سراوں کے لئے ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کی بھی ہدایات کردیں۔ ٹریننگ کے بعد انہیں چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے لئے بلاسود قرض فراہم کئے جاسکیں گے۔ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک کا قرض بغیر کسی ضمانت کے دیا جاسکے گا۔
 پنجاب سمال بزنس انڈسٹری خواجہ سرا تنظیموں کے ذریعے انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرے گی۔ پنجاب سمال بزنس انڈسٹری کے تعاون سے بیوٹی پارلر، کریانے کی دکان،ہئیر سیلون،سلائی کڑھائی وغیرہ کی تربیت دی جائے گی۔