دبئی ائیرپورٹ پر سوٹ کیس سے چھپکلیاں، بچھو، سانپ اور مینڈک برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دبئی ائیرپورٹ پر لاوراث سوٹ کیس سے زندہ چھپکلیاں، بچھو، سانپ اور مینڈک برآمد ہو گئے۔
دبئی کے انترنیشنل ائیرپورٹ کے حکام نے لاوارث پڑے سامان سے زندہ جاور نکلنے پر جانوروں کے تحفظ کے اداروں کو ائیر پورٹ پر طلب کر لیا
جانوروں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے کیا گیا تو ان کے اہلکاروں نے آ کر زندہ جانوروں کا معائنہ کیا اور بتایا کہ یہ سب نایاب نسلوں کے جانور ہیں جن پو آج کل بلیک مارکیٹ میں پالتو جانور کی حیثیت سے فروخت کیا جاتا ہے۔ غالباً اسی مقصد کے لئے ان جانوروں کو غیر قانونی طریقہ سے دبئی لایا جا رہا تھا یا دبئی سے کہیں اور منتقل کیا جا رہا تھا۔
دبئی ائیرپورٹ پر ایک لاوارث سوٹ کیس سے خطرناک سمجھے جانے والے جانوروں کی بڑی تعداد برآمد ہوتے دیکھنے والے خوفزدہ ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ سوٹ کیس سے 129 چھپکلیاں، 36 بچھو، 8 سانپ اور 50 مینڈک برآمد ہوئے۔
حکام نے کہا کہ جانوروں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے کیا گیا ہے۔