نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور اہم سفارتی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے حتمی مرحلے پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ کل ہونے والی الیکٹرانک دستخطی تقریب سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ نے مختلف معاملات میں ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان مصر میں منعقد ہونے والے علاقائی چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس (آر-4) کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟