ایران امریکہ معاہدہ پائیدار امن کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرےگا، شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان قیام امن کے معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر حتمی شکل دے دی جائے گی اور اس سلسلے میں ’الیکٹرانک دستخط‘ کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ایکس پر پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرانک دستخط کے بعد ’اگلے ہفتے تکنیکی سطح پر بات چیت ہو گی۔‘ہم مسلسل عزم اور مذاکرات کے دوران تعمیری کردار پر امریکہ اور ایران کے شکر گزار ہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ یہ تاریخی معاہدہ پائیدار امن کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔‘
وزیراعظم نےکہا کہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔ وزیراعظم نے پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جے ڈی وینس، مارکو روبیو، اسٹیووٹکوف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یقین ہے یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرےگا ۔
We are closer to a peace deal than ever before. With finalisation likely expected in the next 24 hours, Pakistan is preparing for the electronic signing of the peace deal immediately after, followed by technical level talks next week.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 13, 2026
We would like to thank United States of…