اٹک میں پتھر دل شخص نے اپنی والدہ اور بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد عمران) اٹک میں پتھر دل شخص نے اپنی والدہ اور بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اٹک کے گاؤں دکھنیر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں اور بہن کا دوہرا قتل گھر میں معمولی جھگڑے کا نتیجہ ہے۔
ریسکیو ون ون تو ٹو کے حکام نے اپنے ریکارڈ کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں 35 سالہ سمیعہ بی بی اور ان کی بیٹی نور قتل ہو گئیں۔
جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
اس سنگین جرم کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے ڈی پی او نے فرار ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔