پاکستان ریلویز میں حادثات معمول بن گئے،ایک اور ٹرین پٹری سے اتر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شاہد)پاکستان ریلویز میں حادثات معمول بن گئے ہیں،آج بھی پنجاب سے آنے والی کراچی ایکسپریس کراچی سٹی اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپریس ٹرین کی بوگی پلیٹ فارم پر لگنے سے قبل پٹڑی سے اتر گئی،بوگی ڈی ریل ہونے کے دوران مسافر تیز جھٹکے سے زمین پر گر گئے،رفتار کم ہونے کے سبب خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پاکستان ریلویز میں ایک ہفتے کے دوران یہ چھٹا حادثہ رونما ہوا ہے،چار حادثات صرف کراچی حیدرآباد کے درمیان رونما ہوئے ہیں،ریلوے گاڑیوں کی عرصہ دراز سے پی او ایچ نہ ہونا بھی حادثات کا سبب بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون لاپتہ ہونے کا ڈرامہ بے نقاب، بھائی، چچا اور اسکےبیٹےنےغیرت کے نام پر قتل کیا