سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

Jun 13, 2025 | 13:17:PM
سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ کابینہ نے مالی سال2025-26 کےلیے 3451.87 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونےوالے سندھ کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کےلیے بجٹ کی منظوری دی گئی ۔

سیدمراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ عوامی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائیگا،بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دیاجائےگا،بلاول بھٹوکی ہدایت پربجٹ تجاویزحاصل کی گئیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی اور قومی مفادات کوترجیح دی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار18ارب روپے کا ہوگا، صوبائی ترقیاتی بجٹ520ارب، ضلعی ترقیاتی بجٹ55ارب روپے ہوگا جبکہ غیرملکی فنڈز366ارب اور وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام سے76ارب ملیں گے،صوبائی بجٹ میں3642ترقیاتی منصوبوں کے لیے400ارب روپےرکھے جائیں گے، 3 ہزار سے زائد نامکمل ترقیاتی منصوبوں کیلئے331ارب روپے مختص ہوں گے،481نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 119ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی محکموں میں نئی ملازمتوں کا اعلان بھی متوقع ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10سے20 فیصد اضافے کا امکان ہے،کراچی میں فراہمی آب کی سکیموں پر 8866 ملین روپے خرچ ہونگے، کلک کے منصوبوں کےلئے21074ملین مختص ہوں گے۔ زرعی شعبےکےلئے75ارب روپےسےزائدکی سبسڈی دینےکی تجویز ہے،بجٹ میں 13 لاکھ سے زائد چھوٹے کسانوں کو رعایتی قیمتوں پر بیج،کھاد، ادویات، آلات دینےکی تجویز ہے، زرعی آلات پر35ارب، ادویات پر7ارب اور بیجوں پر8ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا: وزیر خزانہ

سندھ بجٹ میں وفاقی پی ایس ڈی پی میں سندھ کاشیئر76.28ارب روپے ہوگا، غیرملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں پر366ارب روپے خرچ کرنے کی تجویزدی گئی ہے، آئندہ مالی مالی سال کےبجٹ میں481نئی سکیمیں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے38205ملین روپے رکھنے کی تجویز ہے، سندھ پولیس ودیگر فورسز کےلئے9115 ملین روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے، سندھ میں ایک لاکھ سے زائد سولر سسٹم  لگانے کی بھی تجویز ہے،رواں مالی سال کے 11ماہ میں ریونیوبورڈ نے270 ارب ٹیکس جمع کیا، ریونیوبورڈرواں مالی سال کےاختتام تک300ارب ٹیکس جمع کرے گا۔