ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہوسکتا: ٹرمپ نےاسرائیل کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہوسکتا۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کا علم تھا تاہم حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے بیان نے پھر بھارت میں کھلبلی مچا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوابی حملہ کیا تو امریکا اپنا اور اسرائیل کا دفاع کرے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہوسکتا اور ہم پر امید ہیں کہ ایران مزاکرات کی طرف آئے گا۔
ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے پر بات کرتےہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قیادت میں بہت سے لوگ ہیں جو کبھی واپس نہیں آئینگے۔