اسلام آباد یونائیٹڈ نے لا ہو ر قلندرز کو 28 رنزسے شکست دے دی

Jun 13, 2021 | 22:08:PM
 اسلام آباد یونائیٹڈ نے لا ہو ر قلندرز کو 28 رنزسے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لا ہو ر قلندرز کو 28 رنزسے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں انہیں 28 رنز سے شکست ہوئی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔  اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور آدھی ٹیم 20 رنز پر پر ڈھیر ہوگئی۔ آصف علی اور افتخار احمد نے شاندار اننگز کھیلیں اور لڑکھراتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔ آصف اور افتخار نے چھٹی وکٹ پر 123 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ آصف علی نے 75 اور افتخار احمد 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

لاہور کی جانب سے جیمز فاکنر 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ یمنیٰ زیدی کا سو شل مو ضو عا ت پر بننے والے ڈراموں کے معاوضے سے انکا ر