گنڈاپور بتائیں تم کس کے این او سی پر خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ بنے؟حافظ حمد اللہ

Jul 13, 2025 | 21:47:PM
گنڈاپور بتائیں تم کس کے این او سی پر خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ بنے؟حافظ حمد اللہ
کیپشن: حافظ حمد اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کے بیان پر جے یوآئی کے رہنما حافظ حمداللہ کا ردعمل بھی آ گیا۔

حافظ حمد اللہ کاکہناتھا کہ مولانا فضل الرحمن کو فارم 47 کا بینفیشری کہنے والا گنڈاپور بتائیں،تم کس کے این او سی پر خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ بنے؟تم خود نہ تین میں ہوں نہ تیرہ میں بلکہ تین سو تیرہ میں ہو یہ ہے آپ کی حیثیت۔

جے یو آئی رہنما کا کہناتھا کہ پورا صوبہ جل رہاہے کے پی کے کی عوام امن کےلئے ترس رہے ہیں،جبکہ تم لاؤ لشکر سمیت پنجاب فتح کرنے نکلے مگر لاہور میں بھڑکےمارتے رہے،خیبر پختونخوا میں حکومت آپکی بازو سے نہیں ڈنڈے کی زور سے بنی،آج بھی آپکی حکومت دولت اور طاقت کی بل پر کھڑی ہے۔

حافظ حمد اللہ نے کہاکہ آپ کی اپنی پارٹی میں آپ کی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہے،  آئے روز کے پی کے کی عوام اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں اور تم کو گیارہ کروڑ بسکٹ کھانے سے  فرصت نہیں ہے،8 فروری الیکشن میں تم کو ووٹ سے نہیں نوٹ سے جتوائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے 5 منحرف اراکین قومی اسمبلی کی پارٹی سے چھٹی،نوٹیفکیشن جاری