بھارت کے معروف سٹنٹ آرٹسٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران کار حادثے میں ہلاک

Jul 13, 2025 | 21:08:PM
بھارت کے معروف سٹنٹ آرٹسٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران کار حادثے میں ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی کالی وڈ (تامل فلم انڈسٹری) فلم کی شوٹنگ کے دوران کار کا سین فلماتے ہوئے حادثے میں معروف اسٹنٹ آرٹسٹ ایس ایم راجو ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کالی وڈ اداکار آریا کی فلم کی شوٹنگ کے دوران کار حادثے کا سٹنٹ فلمایا جا رہا تھا کہ جان لیوا واقعہ پیش آیا،حادثے میں معروف سٹنٹ آرٹسٹ راجو ہلاک ہوگئے تاہم حادثے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

 سٹنٹ آرٹسٹ راجو نے متعدد فلموں میں کام کیا اور وہ مشکل سٹنٹ بآسانی کرنے کے حوالے سے مشہور تھے،تامل اداکار وشال نے اسٹنٹ آرٹسٹ کی موت کی تصدیق کی اور دکھ کا اظہار کیا تاہم فلم کے ہیرو آریا یا پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ ؛پھپھو کو قتل کرکے فرار ہونے والے  ملزم احسن کی نعش برآمد