تیز ہواوں،گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش،برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

Jul 13, 2025 | 19:36:PM
تیز ہواوں،گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش،برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ  ظاہر کیا ہے۔ 

  آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے تاہم خیبر پختونخواہ، شمال مشر قی بلو چستان ,کشمیر اور پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،اس دوران خیبر پختونخواہ، کشمیر اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

 سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسممیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں جیسے دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ،مردان،صوابی، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر ، اورکزئی، ہنگو ،کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، کرم ، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

پنجاب  کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور،شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر ، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور لیہ میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اس دوران شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، ڈی جی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

 سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کاامکان ہے جبکہ عمر کوٹ،مٹھی،سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد، شکارپور، کشموراور ساحلی علاقوں میں مطلع جز وی آبر آلود رہنے کے علاوہ شام /رات چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے تا ہم بارکھان،سبی، کوہلو ، موسی خیل،قلعہ سیف اللہ،لورالائی،ڈیرہ بگٹی، ژوب، خصدار، لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع. دوسری جانب  نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے 13 جولائی (رات) اور 14جولائی کے دوران شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب، بلو چستان اورکشمیر کے مقامی بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ  ظاہر کیا ہے۔ 
 این ڈی ایم اے نے  شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ظاہر کیا ہے، شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا بھی اندیشہ ہے۔

اس سلسلے میں این ڈی ایم اے کی جانب سے عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے، این ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ آندھی کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی : کچے کے علاقے دریائے سندھ میں 3 خواتین ڈوب کر جاں بحق