شمالی کوریا کا یوکرین جنگ میں روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے یوکرین جنگ میں روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے Wonsan شہر میں ملاقات کی جس دوران کم جونگ ان نے یوکرین تنازع پر روس کے فیصلوں کی غیر مشروط حمایت کااعلان کیا۔
مزید تفصیلات : امریکہ میں پاکستانی سفیر کا بڑا بیان سامنے آگیا
روس نے بھی شمالی کوریا کی سلامتی اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اظہار کیا اور روسی وزیرخارجہ نے کہاکہ شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط کرنا چاہتےہیں۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا اور روس نے ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تعاون کا اعادہ کیا۔