190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کیخلاف اپیل دائر 

Jan 13, 2026 | 22:18:PM
190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کیخلاف اپیل دائر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ۔

جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے اور کام سے روکنے کی انٹراکورٹ اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کل انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرینگے ۔

سنگل بنچ نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے اور کام سے روکنے کی درخواست خارج کردی تھی ۔

درخواست گزار اسامہ ریاض نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی  ۔سپریم کورٹ کی 2004 کی آبزرویشن کی روشنی میں تعیناتی کالعدم قرار دینے اور کام سے روکنے استدعا کی گئی ہے ۔انٹرا کورٹ اپیل میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ٹکٹ پر ڈبل مزے ، پی آئی اے نے اپنے مسافروں کیلئے شاندار سہولت متعارف کرا دی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: