جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے

Jan 13, 2026 | 14:37:PM
جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے، جس پر جماعت میں سوگ پھیل گیا۔

ان کے انتقال پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمان اور ترجمان اسلم غوری نے دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق اسلم غوری نے کہا کہ برادرم مولانا سلیم اللہ خان ترکئی کی وفات کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے، انہوں نے کہا کہ میں ایک باوفا، دلیر اور مخلص ساتھی سے محروم ہو گیا ہوں، جس کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ مرحوم ایک پختہ نظریاتی دوست اور جماعت کے سنجیدہ رہنما تھے، ان کے ساتھ عشروں پر محیط رفاقت رہی اور وہ ہر دور میں اصولی موقف اور نظریاتی سیاست پر ثابت قدم رہے۔ مولانا سلیم اللہ خان ترکئی نے جماعت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ترجمان جے یو آئی (ف) نے مرحوم کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مولانا سلیم اللہ خان ترکئی کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:شب معراج پر3چھٹیوں کا اعلان

انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔ اسلم غوری نے دعا کی کہ اللہ کریم مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں صبرِ جمیل عطا کرے۔