ایک مجرم جو حساس اداروں پر حملے میں ملوث ہو اس کے وزیراعلیٰ رہنے کا جواز نہیں: اختیار ولی

Jan 13, 2026 | 10:21:AM
ایک مجرم جو حساس اداروں پر حملے میں ملوث ہو اس کے وزیراعلیٰ رہنے کا جواز نہیں: اختیار ولی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ ایک مجرم جو حساس اداروں پر حملے میں ملوث ہو اس کے وزیراعلیٰ رہنے کا جواز نہیں، بہتر ہے سہیل آفریدی استعفیٰ دے دیں، ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا۔

  ایک انٹرویو کے دوران  انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ملک کے مسائل سے کچھ لینا دینا نہیں۔

  یہ بھی پڑھیں:قتل کا ملزم23 سال بعد گرفتار

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امن و امان اور سیلاب پر سہیل آفریدی کو میٹنگ میں بلایا لیکن وہ نہیں آئے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آئیں، ہم انہیں افغان طالبان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دیں گے۔