پولیس کی کچے کے اغوا کاروں کو وارننگ، مغویوں کو 48 گھنٹوں میں آزاد کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شیر باز بلوچ)اوباڑو میں پولیس کی جانب سے کچے کے تمام جرائم پیشہ اور اغوا کاروں کو وارنگ جاری کر تے ہوئے تمام مغویوں کو 48 گھنٹوں کے اندر آزاد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق کچے کے تمام افراد کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ اسلحہ اور گولی بارود کی ویڈیوز فوری طور پر ڈیلیٹ کردیں۔
پولیس اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف اپلوڈ کی گئی تمام ویڈیوز 48 گھنٹوں میں ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 48 گھنٹوں کے بعد خلاف ورزی کرنے اور کچے کے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا جائے گا۔