اگر حکومت نہ چاہتی تو سہیل آفریدی اپنے گھر سے باہر نہیں نکل سکتے تھے، سعدیہ جاوید
سندھ حکومت نے دیر سے جلسے کی اجازت دی ، رکاوٹوں کے باوجود جلسے میں بڑی تعداد میں لوگ آئے ،ہمایوں مہمند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ حکومت کی نیت اچھی نا ہوتی اور سندھ حکومت نا چاہتی توسہیل آفریدی جس جگہ رکے ہوئے تھے وہ وہاں سے باہر نہیں نکل سکتے تھے۔
24نیوز کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دورہ کراچی کے حوالے سے جتنی باتیں کی ان کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں وہ الزام عادت کے مطابق لگا رہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے انہیں ساڑھے 7 گھنٹے لگ گئے ایسا کونسا راستہ ہے کراچی کا جس میں اتنا ٹائم لگتا ہوجبکہ ان کے ساتھ پروٹوکول اور سیکیورٹی بھی تھی اس کے باوجود وہ تنہا ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں یہ کیسے ممکن ہے سہیل آفریدی کا حیدر آباد سے آتے ہوئے جو روٹ تبدیل کیا گیا وہ خود انہیں دشواری سے بچانے کے لیے کیا گیا تھااگر سندھ حکومت کی نیت خراب ہوتی تو سعید غنی کیوں ان کو ویلکم کرتے وہ کراچی کے جلسے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں کراچی کی آبادی 2 کروڑ سے زائد کی آبادی ہے اس میں سے اگر 4 سے 5 ہزار بندہ جلسہ میں آبھی گیا تو کونسی بڑی بات ہوگئی ہے لیکن تحریک انصاف کے ورکرزنے روایت کے مطابق کراچی میں بھی میڈیا کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور میڈیا ورکرز کو مارا پیٹا ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ سی ایم کے پی سہیل آفریدی کی سی ایم سندھ سے سہیل آفریدی کی کوئی ملاقات طے نہیں تھی انہوں نے بلاوجہ اپنے شیڈو ل میں کہا کہ ان کی ملاقات طے ہے کیونکہ تحریک انصاف اگر جھوٹ نا بولے تو میڈیا پر ان کی خبر نہیں بنتی ۔
پروگرم میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند نے سعدیہ جاوید کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کی باتوں سے محسوس ہوتا ہے کہ ان کو کچھ نہیں پتہ لیکن پھر بھی ہم سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کم از کم ایک سی ایم کو ویلکم تو کیا جبکہ ان کے مقابلے میں پنجاب حکومت نے مہمان نوازی کی روایت کی دھجیاں اڑا دی تھیں جہاں جہاں سہیل آفریدی گئے وہاں راستے بند کروا دیے گئے مارکیٹوں کی لائٹس اور دوکانیں بند کر دی گئی یہاں تک کے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے دورہ لاہور پر بھی ان کی گاڑی کو روکا گیا ایک سوال کے جواب میں ہمایوں مہمند نے کہا کہ ہم کراچی سے لوگوں کا پیار لے کر گئے ہیں سندھ حکومت نے بہت دیر سے جلسے کی اجازت دی اور پھر رکاوٹیں کھڑی کی گئی اس کے باوجود کراچی جلسے میں بڑی تعداد میں لوگ آئے ۔
پروگرم میں شریک پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ سندھ حکومت نے تحریک انصاف کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا ہے انہیں اسی طرح ایکسپوز کیا جاسکتا تھا وعدہ کرنے کے باوجود تحریک انصاف نے کراچی میں ہر غیر قانونی کام کیا ہے میڈیا کے ساتھ بھی مار پیٹ کی گئی ان کو پتا چل گیا تھا کہ ان کے ساتھ لوگ نہیں ہیں اسی لیے یہ حیدرآباد سے کراچی نہیں آنا چاہ رہے تھے تھی 8 گھنٹے کا رونا ڈالا ہوا تھا۔