چیف جسٹس کا آئی جی اسلام آباد کو بیرسٹر گوہر کے گھر جانے کا حکم

Jan 13, 2024 | 17:11:PM
چیف جسٹس کا آئی جی اسلام آباد کو بیرسٹر گوہر کے گھر جانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے  آئی جی اسلام آباد کو  فوری طور پر سارے کام چھوڑ کر  بیرسٹر گوہر کے گھر پہنچنے کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی چیئر مین بیرسٹر گوہر کے چھاپے کے معاملے پر چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کو روسٹرم پر طلب کر لیا، چیف جسٹس نے آئی جی سے مکالمہ  کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے ایک شکایت آئی جو ناقابل برداشت ہے،فورا بیرسٹر گوہر کے گھر جائیں اور ساری معلومات لیں،چیف جسٹس کی آئی جی کو ہدایت ۔

سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد سے بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے پر تحریری جواب طلب کر لیا ، آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق کچھ اشتہاروں کے اطلاع پر بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس گئی،چیف جسٹس پاکستان  نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے ہر شہری کو تحفظ دینا اس کا حق ہے،جسٹس محمد علی مظہر  نے سوال کیا کہ ریڈ ہوا یا نہیں؟آئی جی اسلام آباد  نے جواب دیا کہ جی سر پولیس گئی ہے۔ 

چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت دی کہ ذاتی طور پر آپ جائیں اور تحریری رپورٹ دیں،سب کام چھوڑ دیں سب سے پہلے بیرسٹر گوہر کے گھر جاکر واقعہ کا معلوم کریں،بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکریہ ادا کیا چیف جسٹس نے بیرسٹر گوہر خان سے کہا کہ ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : نوازشریف جس طرح اقتدار میں آ رہے ہیں مجھے اختلاف ہے،شاہد خاقان عباسی