40سالہ غربت پھر نوٹوں کی برسات۔۔امداد کی طالب پاکستانی خاتون کے دن پھر گئے

Jan 13, 2022 | 21:13:PM
اردن۔پنشن۔امداد۔عزرا قدسیہ۔قسمت۔مہربان
کیپشن: اردن کی کرنسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی )طویل مدت غریبی میں بسر کرنے کے بعد اردن کی رہائشی پاکستانی نژاد عذرا قدسیہ کفایت اللہ خان نامی خاتون پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ خاتون کو علم ہی نہیں تھا کہ ان کے اکاﺅنٹ میں 45ہزار دینار پہلے سے موجود ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون غربت سے تنگ آکر مالی مدد کے لئے سرکاری ادارے پہنچیں لیکن وہاں ان کے لیے ایک اور اچھی خبر پہلے سے موجود تھی۔ عذرا کو سرکاری ادارے پہنچ کر معلوم ہوا کہ ان کے اکاﺅنٹ میں تو پہلے سے ہی اچھی خاصی رقم موجود ہے لیکن یہ رقم آئی کہاں سے؟ عذار قدسیہ لاعلم تھیں کہ ان کے اکاﺅنٹ میں 2008 سے پنشن کی رقم جمع ہو رہی ہے اور اب ان کے اکاﺅنٹ میں خطیر رقم موجود ہے۔
عذرا قدسیہ 70 کی دہائی میں پاکستان سے اردن ملازمت کےلئے آئی تھیں جہاں وہ اسپتالوں میں دائی کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں اور ریٹائر ہونے کے بعد بھی رضاکارانہ طور پر یہ خدمات انجام دیتی رہیں۔اب ضعیف العمری کے باعث ان کے لئے کام کرنا دشوار ہوا تو انہوں نے حکومت کو اپنے حالات بتاتے ہوئے مالی امداد اور علاج معالجے کی درخواست کی۔ اس دوران انکشاف ہوا کہ سال 2008 سے ان کے اکاﺅنٹ میں باقاعدگی کے ساتھ ہر ماہ پنشن آ رہی ہے۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ریٹائر ہونے کے بعد اردن کی حکومت نے عذرا کو ان کی 50 سالہ خدمات کے اعتراف میں شہریت دے دی تھی ۔ عذرا قدسیہ کو یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ ان کی پنشن ہر مہینے بینک اکاﺅنٹ میں آ رہی ہے کیونکہ انہیں اردن کے پنشن سسٹم کا علم نہیں تھا۔اب خاتون کو جب یہ معلوم ہوا کہ اب کے اکاﺅنٹ میں 45 ہزار ار دینار موجود ہیں تو انہوں نے خدا شکر ادا کیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔ 16سالہ ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی۔۔ظالموں نے پھر کیا کیا