ڈی آئی جی اسلام آبادکے ملازم پر چوری کا مقدمہ ۔۔۔حقائق سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈی آئی جی محمد وصال فخرسلطان راجہ کے گھر چوری کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات میں اہم حقائق سامنے آئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق صابرعلی پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کا کلاس فور ملازم ہے۔صابر علی کو کئی سالوں سے ڈی آئی جی نے اپنے ساتھ رکھا ہواتھا۔ڈی آئی جی کی اہلیہ اور مدعی مقدمہ شیرمین سلطان نے صابر علی کو ایف آئی آر میں اپنا ملازم ظاہر کیاہے۔ ذرائع کے مطابق صابرعلی ڈی آئی جی محمد وصال فخر سلطان راجہ کے گھر کام نہیں کرنا چاہتا تھاکیوں کہ وہ ان کے گھر میں مسلسل کام کرنے سے تنگ ہوچکا تھا۔صابر علی نے ڈی آئی جی کے پشاور میں واقع گھر میں کام کرنے سے انکار کردیا تھاجس کی وجہ سے ڈی آئی جی ناراض تھامبینہ طور پر اس رنجش کی وجہ سے صابر علی کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ذرائع کے مطابق ایف آئی آر بھی وقوعہ کے تین ہفتوں بعد درج کی گئی۔ جب 24 نیوز نے آئی جی اسلام آباد سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا تو آئی جی اسلام آباد نے معاملے پر موقف دینے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:خطرناک وبا میں اضافہ۔۔ تعلیمی اداروں کےحوالے سے اہم خبر