کورونا کی دوسری لہر، مزید 55 افراد چل بسے، 2123 کیسز

Jan 13, 2021 | 08:12:AM
کورونا کی دوسری لہر، مزید 55 افراد چل بسے، 2123 کیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری،پچھلے24 گھنٹوں میں مزید  55 افراد جان کی بازی ہارگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 772 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار 824 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 72 لاکھ 2 ہزار 76 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 450 نئے ٹیسٹ کئے گئے،جن میں  سے 2 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 525، سندھ میں 2 لاکھ 28 ہزار 949، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 18، بلوچستان میں 18 ہزار 467، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 462 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 521 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 55 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 772 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 323، سندھ میں 3 ہزار 730، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 748، اسلام آباد میں 447، بلوچستان میں 188، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 235  افراد دم توڑچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اب تک 4 لاکھ 64 ہزار 650 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 366 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،ملک بھر میں اب تک 10 ہزار 772 اموات ہوئیں۔۔۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک روز میں 2 ہزار 123 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔۔ کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار 524 ہوگئی
ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 102 ہے322 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں


 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری


گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے۔۔۔این سی او سی


ایک روز میں 2 ہزار 123 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی این سی او سی

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 102 ہے۔این سی او سی

ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 64 ہزار 950 ہوگئی۔۔این سی او سی

ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار 524 ہوگئی۔۔این سی او سی

سندھ میں 2 لاکھ 28 ہزار 949، پنجاب ایک لاکھ 46 ہزار 525 کیسز رپورٹ، این سی او سی

خیبرپختونخوا 62 ہزار 018، بلوچستان میں 18 ہزار 467 کیس رپورٹ، این سی او سی

‏اسلام آباد 39 ہزار 462 کیس رپورٹ، این سی او سی

ملک بھر میں اب تک 10 ہزار 772 اموات ہوئیں، این سی او سی