سینئر پولیس افسر کیپٹن (ر) ملک لیاقت علی آزاد کشمیر پولیس کے آئی جی تعیناتی کا فیصلہ

Feb 13, 2026 | 23:49:PM
سینئر پولیس افسر کیپٹن (ر) ملک لیاقت علی آزاد کشمیر پولیس کے آئی جی تعیناتی کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے سینئر پولیس افسر کیپٹن (ر) ملک لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا آئی جی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) ملک لیاقت علی پنجاب پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 معتبر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر حکومت رانا عبدالجبار کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، رانا عبدالجبار اس وقت نیشنل مینجمنٹ کورس میں مصروف ہیں۔

ان کی جگہ پنجاب حکومت میں تعینات سینئر پولیس افسر ڈی آئی جی کیپٹن (ر) ملک لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا نیا  آئی جی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ