عمران خان کے 6 کیسز سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیئے گئے

Feb 13, 2026 | 21:33:PM
 عمران خان کے 6 کیسز سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیئے گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بانی پی ٹی کے کیسز کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، عمران خان کے 6 کیسز سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیئے گئے ، شاہ محمود قریشی کا بھی ایک کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے ،جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا ۔

کیسز 18 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں ، توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطلی کی بجائے سزا معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

بانی تحریک انصاف کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل، بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل ، سائفر کیس میں بانی اورشاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ 

9 مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کیخلاف سرکار کی اپیل، ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کیخلاف بانی کی اپیلیںسماعت کے لیے مقرر کی ہیں ،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان کیسز پر  9 فروری کو تین رکنی بینچ بنانے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ