ایل این جی کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایل این جی کی قیمتوں میں0.59 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
اوگرا نےفروری کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں0.06 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔
سوئی ناردرن کےسسٹم پر ایل این جی0.06ڈالرزفی ایم ایم بی ٹی یومہنگی ہوئی ہے۔
سوئی ناردرن کےلیےایل این جی کی نئی قیمت11.33 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔
سوئی سدرن کے لیےایل این جی کی نئی قیمت10.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔
اس ضمن میں اوگرا کا کہنا ہے کہ ٹرمینلز چارجز میں اضافے کی وجہ سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔
مزید پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری! سونا ہزاروں روپے سستا،جانیے فی تولہ قیمت کیا ہو گئی