سولر نیٹ میٹرنگ کی نیپرا اورحکومتی پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 

Feb 13, 2026 | 13:26:PM
 سولر نیٹ میٹرنگ کی نیپرا اورحکومتی پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)سولر نیٹ میٹرنگ کی نیپرا اورحکومتی پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
عدالت نے وفاقی حکومت، نیپرااور لیسکو سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس عابد حسین چٹھہ نے کیس کی سماعت کی،درخواست میں وفاقی حکومت، نیپرا اور لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ حکومت نے یونٹ کے بدلے یونٹ کا وعدہ توڑ دیا،نئی پالیسی سےسولر سسٹم پر بھاری سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،نیپرا کا نیا قانون جائیداد کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میکں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ بجلی مہنگی خرید کر سستی فروخت کرنے کا فارمولا امتیازی سلوک ہے،عدالت پرانی نیٹ میٹرنگ پالیسی کو برقرار رکھنےاور نئے ریگولیشنز پر عملدرآمد فوری روکنے کاحکم دے۔