سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ڈیڑھ سال میں 25 مرتبہ عمران خان کا چیک اپ کروایا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ڈیڑھ سال کے دوران 25 مرتبہ عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کروایا۔
29 اگست2025 کو بینائی کم ہونےکی شکایت پرپہلی مرتبہ پمزکے اپتھمالوجی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر عارف نے عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کیا، بعدازاں جنوری میں 2 مرتبہ ان کی آنکھوں کامعائنہ ہوا۔
عبدالغفور انجم نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا چارج چھوڑنے کے روزیعنی 16جنوری کوبھی پمزکی تین رکنی ٹیم سے بانی پی ٹی آئی کاچیک اپ کروایا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہارکیاجارہاہے اور الزام لگایاجاتا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم غفلت کے مرتکب ہوئے۔